اہل البیت نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آج صبح سیستان وبلوچستان کے قصبے پیشین میں شیعہ اور سنی علماء اور قبائلی عمائدین کی موجودگی میں وحدت کانفرنس منعقد ہورہی تھی کہ اس دوران ایک خودکش حملہ آور نے اجتماع کے بیچ میں آکر خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے قائم مقام سربراہ میجر جنرل نور علی شوشتری اور صوبہ سیستان و بلوچستان میں سپاہ پاسداران کے کمانڈر میجرجنرل محمد زادہ اپنے چند ساتھیوں اور متعدد بلوچ قبائلی سرداروں اور عمائدین سمیت شہید ہوگئے۔
اس حملے میں بعض قبائلی عمائدین کے علاوہ کئی شیعہ اور سنی علماء بھی جام شہادت نوش کرگئے ہیں. اطلاعات کے مطابق شہید ہونے والوں کی تعداد 35 جب کہ زخمیوں کی تعداد 60 بتائی جاتی ہے.
حملے کے بعد تفتیش شروع کردی گئی ہے اور حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھ لیں: